میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتی الٹی میٹم کی تاریخ ختم، کراچی کے فٹ پاتھوں پر کچی پکی تجاوزات کی بھرمار

عدالتی الٹی میٹم کی تاریخ ختم، کراچی کے فٹ پاتھوں پر کچی پکی تجاوزات کی بھرمار

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں فٹ پاتھ سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے عدالت کے تین دن کے الٹی میٹم کے آخری روز بھی کوئی فٹ پاتھ صاف نہ ہوسکی شہربھرکی فٹ پاتھوں پرکچی پکی تجاوزات کی بھرمارہے ، صدر میں تو ٹاؤن انتظامیہ نے فٹ پاتھ پرکیبنوں کی فروخت شروع کردی ہے کراچی میں فٹ پاتھوں پرتجاوزات کے باعث عوام سڑکوں پرپیدل چلنے سے مجبورہیں ۔سپریم کورٹ کا فٹ پاتھیں صاف کرنے کا تین دن کا الٹی میٹم بھی ہوا ہوگیا۔صدرٹاؤن نے تو خود فروخت کیلئے کیبنزفٹ پاتھ پرنصب کرناشروع کردیے جس سے فٹ پاتھ گھیرے پتھارے والوں نے سڑکوں پراسٹال لگادیئے ۔صدرریگل چوک ہو موبائل مارکیٹ یا بوہری بازاریابات کی جائے حسین آباد کی، ہرجگہ قبضہ مافیا نے فٹ پاتھوں کا دیداربھی مشکل کردیاہے ۔فٹ پاتھوں پرپارکنگ مافیا بھی قابض ہے جو ٹھیکوں کے نام پرشہریوں سے لوٹ مارکے ساتھ ٹریفک جام کی بڑی وجہ بنے ہوئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں