میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی ، حکام کی غفلت سے امپورٹ اشیاء کے ہزاروں کنٹینر بغیر تصدیق ریلیز

پی ایس کیو سی ، حکام کی غفلت سے امپورٹ اشیاء کے ہزاروں کنٹینر بغیر تصدیق ریلیز

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / منور علی پیرزادہ )پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول ملازمین کی ہڑتال سے بندرگاہ پر رکے ہوئے ہزاروں امپورٹ شدہ اشیاء کے کنٹینروں کو بغیر تصدیق چھوڑ دیا گیا ہے ،کسٹم حکام کی جانب سے امپوٹروں سے انڈر ٹیکنگ لی گئی ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت دیں کہ سامان بندرگارہ سے لیجانے کے بعد اسے تب تک ویئرہاوس میں رکھا جائے گا ، جب تک پی ایس کیو سی کے متعلقہ ذمہ داران اشیاء کو درست ہونے کا تصدیق نامہ جاری نہیں کردیتے ، ذرائع کے مطابق صارفین کے لیے منگوائی جانے والی اشیاء کو بغیر تصدیق درآمد کنندگان کے حوالے کرنا انتہائی متنازع اقدام ہے ، جس کے منفی اثرات سے براہ راست صارفین متاثر ہوں گے ، ذرائع کے مطابق کنسائمنٹ ریلیز ہونے کے بعد غیر معیاری اشیاء کا پتا لگانا ممکن نہیں رہے گا کیونکہ بیشتر درآمد شدہ اشیاء مقامی تاجروں کو پہنچائی جاچکی ہو گی ، اس کے ذمہ دار پی ایس کیو سی میں تعینات ڈائریکٹر امپورٹ وایکسپورٹ خالد بابلانی سمجھے جاتے ہیں ، جن کی ذمہ داری میں بیرون ملک سے آنے و بھجوائی جانے والی اشیاء کے معیار کو جانچ کرنا ہے ، موصوف نے ملازمین کی جانب سے پانچ روز ہ ہڑتال کے سبب معیارات کی عدم جانچ سے پہنچنے والے نقصان پر اعلیٰ حکام کو آگاہ نہیں کیا حالانکہ پی ایس کیو سی ملازمین کے مطالبات جن میں مالیاتی حصہ داری کا مطالبہ بھی شامل تھا منظور کرلیا گیا ہے ، پانچ روز تاخیر ہونے کی وجہ حکام کی غفلت اور متعلقہ ذمہ داران کی بدیانتی تصور کی جارہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں