میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ امراض قلب ،چیسٹ پین یونٹ و سینٹرز بڑھانے کا فیصلہ

ادارہ امراض قلب ،چیسٹ پین یونٹ و سینٹرز بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

قومی ادارا برائے امراض قلب این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید چیسٹ پین یونٹ اور سینٹرز کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر طاہر صغیر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سالانہ پچاس ہزار بچے علاج کے لیے کراچی آتے تھے، جس کے بعد ہماری ٹیم وہاں پر شیخ زید اسپتال جاکر بچوں کے آپریشنز کرتی تھی، اب کوئٹہ میں مزید سینٹرز قائم کر رہے ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں ملیر ہالٹ، ملیر کینٹ، لیاری سمیت دیگر شہروں حیدرآباد، سکھر، ٹنڈومحمد خان، مٹھی، نوابشاہ، سیہون میں سینٹر قائم ہیں، جہاں پر لوگوں کومفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اب جناح اسپتال میں چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح کر رہے ہیں،این آئی سی وی ڈی میں بلا تفریق کے لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے، رواں برس کے جون ماہ میں نئی عمارت کے تین فلورزبھی شروع کیے جائیں گے، دل کا سب سے بڑا اسپتال لانڈ ھی میں بن رہا ہے، جہاں پر پہلے مرحلے میں تین سو بیڈ، دوسرے میں چھے سو بیڈاور تیسری مرحلے میں مکمل کیا جائے گا، ڈاکٹر طاہر صغیر نے کہاکہ ہمارے سوشل سیٹ اپ میں آرگن ڈونیشن میں مشکلات ہیں، لوگ اعتراض کرتے ہیں لیکن ڈونیشن نہیں دیتے، دل کے عطیہ کے لیے ایک ٹائم لمٹ ہوتی ہے، ڈونر اور مریض کے لیے ضروری ہے کہ وہ قریب ترین ہوں، جوکہ ممکن ہے، تین چار مریض اس لیے رکھے تھے لیکن اس ٹائم پیرڈمیں کوئی ڈونیشن نہیں ملا، ہمارے سوشل سیٹ اپ میں چیزیں بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا، آگاہی کے سلسلے میں آرٹس کاؤنسل میں کچھ ڈرامے پیش کیے گئے تھے جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی صحت کے متعلق آگاہی کے لیے پروگرامز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے لیے وزیر تعلیم سے ملیں گے، ڈاکٹر طاہر صغیر نے کہا کہ گذشتہ سال تقریباً تین ہزار مریض چیسٹ پین یونٹس میں آئے، اب تک 13 لاکھ مریض کراچی کے چیسٹ پین یونٹس میں آچکے ہیں، جن میں سے 31 ہزار کو اکیوٹ ہارٹ اٹیک تھا ان کی زندگیاں بچائی گئیں، 2019 سے 2023 تک 12 لاکھ مریض دیگر صوبوں سے آئے ہیں، ساڑھے 7 لاکھ بلوچستان اور 2 لاکھ 69 ہزار پنجاب سے آئے، خیبر پختون خواہ سے 75 ہزار کشمیر سے 61 ہزار اور گلگت سے 12ہزار مریض این آئی سی وی ڈی میں علاج کے لیے آئے، ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر طاہر صغیر نے مزید کہا کہ آج کل نوجوانوں میں شوگر اور دل کے امراض بڑھنے کی بڑی وجوہات سگریٹ پینا ، واک نہیں کرنا اور باہر کے غیر معیاری کھانے ہیں، صحت کے لیے ورزش اور واک کریں، سگریٹ نوشی اور غیر معیاری کھانوں سے خود کو بچائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں