میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مئیر کراچی کی چشم پوشی،اہم شخصیت بس ٹرمینل کی نیلامی میں رکاوٹ

مئیر کراچی کی چشم پوشی،اہم شخصیت بس ٹرمینل کی نیلامی میں رکاوٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / جوہر مجید شاہ ) بلدیہ عظمی کراچی کی کالی بھیڑیں انٹر سٹی بس اور یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کی نیلامی میں رکاوٹ بن گئیں، سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کی محصولات سے محروم کرکے ناجائزکمائی کا سلسلہ جاری ہے ، میئر کراچی نے چشم پوشی اختیار کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی زیر نگرانی چلائے جانے والے انٹر سٹی بس اور یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کی نیلامی میں ایک اہم شخصیت رکاوٹ بنی ہوئی ہے ، جو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کی ملی بھگت سے کراچی کے بس ٹرمینل کو اپنی ناجائز آمدن کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں ، اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بس ٹرمینل سے ہونے والی آمدنی بندر بانٹ کے بعد سرکاری خزانے میں انتہائی معمول رقم جمع کرائی جاتی ہے ، یوسف گوٹھ ٹرمینل جو کہ اسمگلروں کا حب شمار کیا جاتا ہے ، جہاں چھالیہ ، ڈیزل اور مختلف قسم کی ممنوعہ ا شیاء سمیت منشیات اسمگل کرکے لائی جاتی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلروں کے منظم گروہ نے کے ایم سی افسران کی سرپرستی میں بس ٹرمینل کی دکانیں بھی غیر قانونی طریقے سے حاصل کررکھی ہیں ، جہاں اسمگلنگ کا سامان رکھا جاتا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اہم شخصیت کی ایماء پر کے ایم سی افسران اسمگلروں کی سہولت کاری کرتے ہیں ، جس کے عوض ماہانہ کروڑوں روپے اکھٹا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، یہی وجہ ہے کہ بلدیہ عظمیٰ میں انٹر سٹی بس اور یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کو نیلام نہیں کیا جارہا ، حکام کی بددیانتی اور اہم شخصیت کی مداخلت نے ادارے کو کروڑوں روپے کی محصولات سے محروم کررکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں