میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم

جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم

جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ارشد ندیم سے جیولین مانگ لیتا تھا، اب ٹریننگ کا وقت ایک ہے ،ارشد ندیم سے جیولین مانگنا مناسب نہیں ،انٹرویو

پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم اور انٹرنیشنل معیار کی جیولین کے بغیر پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف یاسر سلطان نے بتایا کہ مقامی جیولین سے ٹریننگ کرتا ہوں، پہلے ارشد ندیم سے جیولین مانگ لیتا تھا، اب ہم دونوں کی ٹریننگ کا وقت ایک ہے اس لیے ارشد ندیم سے جیولین مانگنا مناسب نہیں لگتا۔

پنجاب اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر سلطان نے کہا کہ جب فیڈریشن کو جیولین کے لیے کہا تو پھر انہوں نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو جیولین کے لیے خط لکھا، مجھے امید ہے مجھے معیاری جیولین مل جائیں گے اور میری تیاری مزید اچھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میرے لیے بہت بڑا ایونٹ ہے جس کے لیے پُرجوش ہوں، ارشد ندیم کے ساتھ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنا اعزاز کی بات ہو گی۔

کھلاڑی نے کہا کہ ارشد کے ہونے سے سپورٹ بھی ہوتی اور ساتھ میں اچھا پرفارم کرنے کا پریشر بھی ہوتا ہے، نئے کوچ کے ساتھ فٹنس پر کام زیادہ کیا ہے، اچھے نتائج کے لیے پُرامید ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں