میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
انڈونیشیامیں احتجاج ، پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش،5افرادہلاک

انڈونیشیامیں احتجاج ، پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش،5افرادہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۲ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

انڈونیشیا میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔مظاہرین نے پارلیمنٹ کے نزدیک جمع ہوکر تھوڑ پوڑ اور جلا گھیرا کیا، پارلیمنٹ کی عمارت کو بھی آگ لگادی۔ آگ لگنے کے باعث عمارت میں پھنسے کئی مظاہرین نے کود کر جان بچائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے ۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔علاوہ ازیں حکام نے کشیدگی والے علاقوں میں فوج طلب کرلی۔یاد رہے کہ انڈونیشیا کے صدر نے چین کا دورہ بھی منسوخ کردیا جس کے بعد انہوں نے ایس سی او اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چینی صدر سے معذرت کرلی۔ملک میں جاری مظاہروں کے بعد صدر پرابوو سوبیانتو نے قانون سازوں کی مراعات کم کرنے اور کچھ پارلیمانی پالیسیوں کو واپس لینے کا اعلان کیا لیکن طلبا تنظیموں نے آج احتجاج کی کال برقرار رکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں