میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9 مئی واقعے میں فیصلہ ساز، ریاستی ادارے ملوث تھے، سہیل آفریدی

9 مئی واقعے میں فیصلہ ساز، ریاستی ادارے ملوث تھے، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا
حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن، جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 9 مئی کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا، جنہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ان حکمرانوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا بلکہ ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا اور عوام و اداروں کے درمیان فاصلے بڑھائے۔ ان جعلی حکمرانوں کو نہ ملکی مفاد عزیز ہے اور نہ ہی عوام سے کوئی سروکار۔ وزیراعلی سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ 9 مئی کے واقعے میں فیصلہ سازاور ریاستی ادارے ملوث تھے، 9 مئی کے واقعے میں ان کے کردار پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔آج تک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دکھائی گئی۔ اسی لیے عمران خان نے کہا تھا کہ جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی، اسی نے 9 مئی کروائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں