سی ٹی ڈی،پولیس کی لوئردیر میں مشترکہ کارروائی( 6 دہشت گرد ہلاک)
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جون ۲۰۲۶
شیئر کریں
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام
دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری
لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گردوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا۔حکام کے مطابق دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے اور پولیس اہلکار کو قتل کرنے سمیت دیگر کئی وارداتوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیاگیا ہے۔آئی جی کے مطابق صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔


