میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
بنگلہ دیشی تاجر برادری کا شیخ حسینہ سے اظہار لاتعلقی

بنگلہ دیشی تاجر برادری کا شیخ حسینہ سے اظہار لاتعلقی

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

شیخ حسینہ کا دھڑن تختہ کے بعد بنگلہ دیش کی تاجر براردی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس بنگلہ دیش(آئی سی سی بی)کے صدر محبوب الرحمان نے انکشاف کیا کہ ملک کے تاجر دبا ئومیں رہنے کی وجہ سے طویل عرصے سے شیخ حسینہ حکومت کی حمایت کرنے پر مجبور تھے اور اگر ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ ہوتا تو شاید وہ دبا کو نظر انداز کر سکتے تھے۔ڈھاکہ میں کے ایک ہوٹل میں آئی سی سی بی نے تمام کاروباری تنظیموں کی جانب سے یہ پریس کانفرنس ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرنے کے لیے منعقد کی۔تاجر رہنمائوں نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کو جلد قابو میں لانے اور کاروباری ماحول کو معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں نئی عبوری حکومت کی حمایت کریں گے۔پریس کانفرنس میں آئی سی سی بی کے صدر نے تاجروں کی جانب سے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ 16 سال تک شیخ حسینہ کی حکومت کو تاجروں کی مکمل حمایت حاصل رہی، اب آپ کاروباری طبقہ کہہ رہا ہے کہ ملک کے طلبہ نے بہت اچھا کام کیا ہے اور آپ پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں نئی حکومت کا ساتھ دیں گے، کیا آپ کو یہ باتیں کہنے کا اخلاقی جواز ہے؟سوال کے جواب میں آئی سی سی بی کے صدر محبوب الرحمن نے کہا گزشتہ سال بنگا بندھو انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (بی آئی سی سی) میں ایک بزنس کانفرنس منعقد ہوئی تھی اس میں کہا گیا کہ بار بار شیخ حسینہ کی حکومت کی ضرورت ہے اور اس طرح شیخ حسینہ کی حکومت آئی، اب اگر آپ کو حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے، اور آپ گھر بیٹھے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔محبوب الرحمن نے کہاکہ جب ہمیں مدعو کیا گیا تو ہم اسے ٹھکرا نہیں سکے، مجھے جانا ہے کوئی بھی تاجر کسی بھی ٹیم کو سپورٹ کر سکتا ہے، اس کو غلط سمجھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ہم ملک کی معیشت کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں