میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حفیظ شیخ بمقابلہ گیلانی ،حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ اِدھراْدھر ہوگئے

حفیظ شیخ بمقابلہ گیلانی ،حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ اِدھراْدھر ہوگئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینیٹ الیکشن میں ہونے والا سب سے بڑے اپ سیٹ کیسے ہوا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوگئے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے 7 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ 10 نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7 ووٹ کم نکلے جب کہ 5 ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔اسی طرح جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے مد مقابل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زائد حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق وہ بھی حکومتی اتحادیوں کے 10 ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور ’دھاندلی زدہ سینیٹر نا منظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے اسلام آباد کی جنرل سیٹ کا نتیجہ چلینج کرنے کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔


مزید خبریں

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔  زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔  ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔  گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔  ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا،

دمشق: بشار الاسد کی شامی حکومت کے ڈرامائی زوال نے ان کی حکومت کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے، جن میں ممنوعہ منشیات کیپٹاگون کی صنعتی سطح پر برآمد شامل ہے۔ زرائع کے مطابق اپوزیشن فورسز نے ان اڈوں اور تقسیم کے مراکز پر قبضہ کر لیا ہے جہاں یہ نشہ آور گولیاں تیار کی جاتی تھیں اور پورے مشرق وسطیٰ میں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ہیئت تحریر الشام کے زیر قیادت ان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے منشیات کی ایک بڑی کھیپ قبضے میں لے لی ہے اور اسے تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایچ ٹی ایس کے جنگجوؤں نے اے ایف پی کے صحافیوں کو دمشق کے مضافات میں ایک کوئلے کے گودام تک رسائی دی، جہاں کیپٹاگون گولیوں کو برقی آلات کے پرزوں کے اندر چھپا کر برآمد کیا جا رہا تھا۔ گودام کے نیچے موجود ایک بڑے گیراج میں، ہزاروں کی تعداد میں مٹیالے رنگ کی کیپٹاگون گولیاں نئی گھریلو وولٹیج اسٹیبلائزرز کی تانبے کی کوائلز میں چھپائی گئی تھیں۔ ابو مالک الشامی نامی ایک نقاب پوش جنگجو نے کہا، "جب ہم نے گودام میں داخل ہو کر تلاشی لی، تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ فیکٹری ماہر الاسد اور اس کے ساتھی عامر خیتی کی ہے۔" ماہر الاسد سابق صدر بشار الاسد کا بھائی تھا، اب مفرور سمجھا جا رہا ہے۔ اس پر منشیات کی منافع بخش تجارت کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ شامی سیاستدان عامر خیتی پر 2023 میں برطانوی حکومت نے پابندیاں عائد کی تھیں۔ 

Author One
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں