میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول، سرغنہ پٹہ سسٹم شہزاد آرائیں کا ڈی جی اسحاق کھوڑو کو معافی تلافی کا پیغام

بلڈنگ کنٹرول، سرغنہ پٹہ سسٹم شہزاد آرائیں کا ڈی جی اسحاق کھوڑو کو معافی تلافی کا پیغام

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ :نجم انوار) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ پٹہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کو معافی تلافی کا پیغام بھجوا دیا۔ جبکہ ڈی جی نے سسٹم کے کارندے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر امتیاز قائم خانی کو معطل کر دیا ہے اور سابق ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق سومرو کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی واپس بلا لیا ہے ۔ دوسری طرف لالچ میں اندھے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان خان عرف الائچی نے اپنے فرسٹ کزن ڈائریکٹر ڈیمالیشن کو جھوٹا الزام لگا کر معطل کرا دیا ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو تقریباًچار ماہ قبل جب عہدے سے ہٹایا گیا تھا تو کرپٹ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے کافی بغلیں بجائی تھیں کہ اسحاق کھوڑو کو اس کی فرمائش پر عہدے سے ہٹا کر یاسین شر بلوچ کو لگایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل سابق ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق سومرو نے گریڈ 14 کے بلڈنگ انسپکٹر سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں کی غلط فرمائش ماننے سے انکار کرتے ہوئے کمرے سے نکال دیا تھا۔ جس کے بعد مشتاق سومرو کا سندھ سیکریٹریٹ تبادلہ ہو گیا تھا تو سرغنہ نے اسے بھی اپنا کارنامہ بتایا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشتاق سومرو سومرو ایک قابل افسر ہیں۔ اس لیے انہیں ڈی جی نے واپس بلا لیا ہے اور یہ بات جیسے ہی شہزاد آرائیں کے علم میں آئی تو اس نے فوری طور پر ڈی جی اسحاق کھوڑو کو معافی تلافی کا پیغام بھجوایا ہے اور یہ یقین دلانے کی کوشش کی ہے اب اس کا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کسی بھی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے ڈی جی کو یاد دلایا ہے کہ شہزاد آرائیں نے اپنے منہ بولے باپ سابق ڈائریکٹرجمیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، لہٰذا اس کی کسی بات پر یقین نہ کیا جائے جس پر ڈی جی نے دسٹرکٹ سینٹرل میں کرپٹ سسٹم کے کارندے قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر امتیاز قائم خانی کو شہریوں کو ڈرانے دھمکانے اور غیر قانونی تعمیرات نا روکنے پر معطل کر دیا ہے اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر46تبادلے اور تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمالیشن بدنام زمانہ راشی افسر ریحان خان نے دولت کی لالچ میں اپنے سگے تایا زاد بھائی ڈائریکٹر ڈیمالیشن عندالسجاد پر جھوٹا الزام لگایا کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کو ڈیمالیش کرنے کے بجائے چھوڑ رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کو چھوڑنے یا رعایت دینے کا اختیار صرف ڈی جی کو ہے اور انہدامی کارروائی مکمل کرنا ڈسٹرکٹ افسران کی ذمہ داری ہے۔ ایسے میں دولت کی لالچ میں ایک بھائی کا دوسرے بڑے بھائی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا اس سے سرکاری گاڑی واپس لینا اس کو سامنے باہر نکلوانا انتہائی شرمناک مقام ہے ۔ دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو نے شہزاد آرائیں کو نشان عبرت بنا دیا ہے اور پیر کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران و ملازمین کے تبادلے اور تعیناتیوں کا حکم جاری کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں