میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین میں چار پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی،ظفرمرزا

چین میں چار پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی،ظفرمرزا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ چین میں چار پاکستانی طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی، ان طلبہ کے خاندانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مریضوں کا علاج حکومت پر ہے ۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا وزارت خارجہ اور چین میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ ہے ، چین میں تمام پاکستانی طلبہ سے پاکستانی سفارتخانے کا عملہ مستقل رابطے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ جن کو چین میں کورونا وائرس ہوا ہے ان کی صحت بہتر ہورہی ہے ، کانفیڈینشل ہونے کے ناطے ہم ان 4طلبہ کے نام نہیں بتا رہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک مریض بھی کنفرم نہیں، سر درد، بخار، کھانسی، سانس کی تکالیف علامات ہیں، 100 میں سے 97 مریض بچ جاتے ہیں ۔چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے متعلق انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں ہیں، جب تک مریض کی لیبارٹری میں جانچ نہ ہوجائے ہم نہیں کہہ سکتے کہ اسے کرونا وائرس ہے ، اس وائرس سے چھاتی کے انفیکشن کی بیماری لاحق ہوتی ہے جبکہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہے اور اب یہ وائرس انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 6052 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 14 ملکوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور اس وائرس کے 99 فیصد کیسز چین میں رپورٹ ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں