میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، رہائشی بستی میں کمرشل تعمیرات ، ماڈل کالونی میں ضوابط نظرانداز

سندھ بلڈنگ، رہائشی بستی میں کمرشل تعمیرات ، ماڈل کالونی میں ضوابط نظرانداز

جرات ڈیسک
هفته, ۳ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

شیٹ نمبر 6، پلاٹ نمبر 215پر دکانیں ،تین منزلہ کمرشل یونٹس تعمیر، تحقیقات کا مطالبہ
بلڈنگ انسپکٹر کاشف اور عمران رمضان آرائیں ملوث، رہائشی تشخص خطرے میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں رہائشی پلاٹوں پر مبینہ طور پر کمرشل تعمیرات اور دکانوں کے قیام کا سلسلہ جاری رہنے پر علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔جرأت سروے میں واضح ہونے والے زمینی حقائق کے مطابق شیٹ نمبر 6، پلاٹ نمبر 215 پر مبینہ طور پر دکانیں اور تین منزلہ کمرشل یونٹس تعمیر کیے گئے ہیں، جس سے علاقے کے رہائشی تشخص اور شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی مقاصد کے لیے مختص پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کے پھیلاؤ سے نہ صرف علاقے کی نوعیت تبدیل ہو رہی ہے بلکہ ٹریفک، پارکنگ اور دیگر شہری مسائل میں اضافے کا خدشہ بھی ہے ۔مکینوں نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ بلڈنگ انسپکشن کے معاملات میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف اور عمران رمضان آرائیں کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ مذکورہ تعمیرات کے لیے قانونی اجازت، منظور شدہ نقشہ اور دیگر لازمی دستاویزات موجود ہیں یا نہیں۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پلاٹ نمبر 215 سمیت ماڈل کالونی میں رہائشی پلاٹوں پر قائم ہونے والے تمام کمرشل یونٹس کا ریکارڈ چیک کیا جائے ، تعمیرات کی قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال کی جائے اور اگر کسی مقام پر ضابطوں کی خلاف ورزی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی کا رہائشی تشخص برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کو بلاامتیاز کارروائی اور مؤثر نگرانی یقینی بنانا ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں