میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیل میل، اربوں روپے کی دھاتیں چوری میں پولیس ،سیکورٹی عملہ ملوث

اسٹیل میل، اربوں روپے کی دھاتیں چوری میں پولیس ،سیکورٹی عملہ ملوث

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں سمیت لوہے اور تانبے کی ڈمپنگ مقامی کباڑخانوں میں کرنے کا انکشاف ہوا ہے پاکستان اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں سمیت آئرن اوور،لوہا اور تانبے کی چوری کا سلسلہ ایک عرصے سے مقامی پولیس اور اسٹیل سیکیورٹی عملے کی سرپرستی میں جاری ہے ذرائع نے "جرات” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسٹیل مل سے مقامی چور گروہوں نے پاکستان اسٹیل مل سے اربوں روپے مالیت کی قیمتی دھاتیں،لوہا اور تانبا چوری کر کے فروخت کردیا ہے وفاقی ادارہ ایف آئی اے اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں کی چوری سے متعلق انوسٹی گیشن کررہا ہے جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس تھانہ بن قاسم ٹاون کی سرپرستی میں اسٹیل مل سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف چور گروہ پاکستان اسٹیل میں داخل ہوتے ہیں اور رات گئے قیمتی دھاتوں کی چوری کی واردات سرانجام دینے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں ذرائع نے "جرات” کو بتایا کہ اسٹیل مل چور قیمتی دھاتوں آئرن اوور،لوہا اور تانبے کو تھانہ بن قاسم ٹاون کی حدود میں واقع مختلف کباڑخانوں میں ڈمپ کیا جاتا ہے اور تھانہ بن قاسم ٹاون پولیس اسٹیل مل سے چوری شدہ قیمتی دھاتوں،لوہا اور تانبے کے ڈمپنگ پوائنٹس سے کارروائی نہ کرنے کے بدلے ہفتہ وار بھاری رقم وصول کرتے ہیں جبکہ تھانہ بن قاسم ٹاون کی حدود بگٹی گوٹھ اور فلک ناز کے مقام پرمختلف کباڑی پاکستان اسٹیل کا چوری شدہ لوہا اور تانبے سمیت پاکستان ریلوے کا چوری شدہ لوہا اور تانبہ خریدنے میں ملوث ہیں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی پاکستان کے قیمتی اثاثے پاکستان اسٹیل مل سے قیمتی دھاتوں سمیت لوہا اور تانبے چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور پاکستان کے قیمتی اثاثے پاکستان اسٹیل مل کو مزید تباہی سے بچانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں