میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چودھری کا الیکشن کمیشن اور پولیس کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان

فواد چودھری کا الیکشن کمیشن اور پولیس کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور اسلا م آباد پولیس کے خلاف 50کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ میرے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے، بغاوت کا کیس بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے میری جعلی میڈیکل رپورٹ بنائی، اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر طاقتور لوگ آگے آئیں گے، انہوں نے سارے نظام کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے۔فواد چودھری نے کہاکہ گرفتاریوں سے صرف نفرت پیدا ہوتی ہے، ہم جیسے پہلے تھے اب بھی ویسے ہیں، تحریک انصاف کے دور میں لوگوں کے ساتھ کبھی ناانصافی نہیں ہوئی، مریم نواز کے والد اور بھائی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، تحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف جعلی مقدمات ہیں، مریم نواز اس لیے خوش ہیں کہ ان پر کرپشن کے کیس ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیا یہ لوگ رقم واپس کریں یا جیل جائیں گے، اگر آئین پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر مذاکرات کس بات کے؟ یہ غیرسنجیدہ لوگ ہیں کس بات پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں؟ تحریک انصاف نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی، میرے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے سارے نظام کو تباہ کردیا ہے، اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو انصاف کس طرح ملے گا؟ پولیس نے جعلی کیسز بنائے ہیں عدالت سے رجوع کروں گا، لوگوں کی جعلی آڈیوز اور ویڈیوز بن کر آرہی ہیں، عمران خان کو 3ماہ کے اندر نااہل قراردینے کا پلان بنایا گیا تھا، ہم نے ان کے شیڈول پر بم مار دیا، ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ اب کرنا کیا ہے؟فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرکے ان کے پلان کو ناکام بنایا، یہ لوگ پریشر میں آکر غلطی پر غلطی کررہے ہیں، ان کو آئین کی کوئی پرواہ نہیں ہے، جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے، ہماری گرفتاریوں کے بغیر حکومت کا شوق پورا نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، اگر دعوت نامہ ملتا ہے تو ہم اس پر مشاورت کریں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، موجودہ جمہوریت سے پرویزمشرف کا دور بہتر تھا، عمران خان بھی مشرف کے دور کو آج کے دور سے بہتر سمجھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں