شیخ رشید کا کراچی منتقلی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
شیئر کریں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد سے کراچی اپنی منتقلی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ شیخ رشید نے کراچی اور مری میں درج مقدمات کے سلسلے میں اپنی پولیس کو حوالگی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ وکیل سردار عبدالرزاق خان کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا، میرے خلاف مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔ عدالت آبپارہ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کا مقدمہ اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے یا اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔ شیخ رشید کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے آئی جیز، سیکریٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔