امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایران سرنڈر نہیں کریگا،صدر پزشکیان
شیئر کریں
عہد کی پاسداری ہی بامعنی مکالمے کی بنیاد ہے، ایرانی عوام جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے
ایران میں امریکا کی حکومتی کارکردگی کے پس منظر میں گہرا تاریخی عدم اعتماد موجود ہے،ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکہ ایران سے سرنڈر کرانا چاہتا ہے، تاہم ایرانی عوام کسی دباؤ یا جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پرجاری بیان میں کہاکہ عہد کی پاسداری ہی بامعنی مکالمے کی بنیاد ہے۔ ایران میں امریکہ کی حکومتی کارکردگی کے پس منظر میں گہرا تاریخی عدم اعتماد موجود ہے، جبکہ امریکی حکام کے غیر تعمیری اور متضاد بیانات ایک تلخ پیغام دیتے ہیں کہ وہ ایران کی سرنڈر چاہتے ہیں۔ ایرانی عوام جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عہد و پیمان کی پاسداری وہ منطق ہے جو کسی بھی قسم کے مکالمے کو جواز فراہم کرتی ہے۔ امریکہ کی حکومت کے رویے اور کارکردگی کے پس منظر میں ایران میں گہرا تاریخی عدم اعتماد پایا جاتا ہے، اور حالیہ دنوں میں امریکی عہدیداروں کا غیر تعمیری اور متضاد رویہ ایک تلخ پیغام دیتا ہے کہ وہ ایران کی سرنڈر چاہتے ہیں۔ ایران کے عوام جبر کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ اس سے قبل وزارت انصاف کے دورے کے دوران ریمارکس دیتے ہوئیایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ‘جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا، اور خطرات کے خلاف ڈٹے رہتے ہوئے، کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر منطقی اور سفارتی راستہ استعمال کیا جانا چاہیے۔’ پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کو ‘ملک کے حقائق سے آگاہ رکھا جانا چاہیے۔’ ‘غلط معلومات یا غیر حقیقی وعدے نہ صرف مسائل کو حل کرنے میں کوئی مدد فراہم نہیں کرتے بلکہ اس کے نتیجے میں عوامی اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے۔’ پزیشکیان کا کہنا ہے کہ ‘کامیابیوں اور چیلنجز دونوں کو ایمانداری سے عوام کے سامنے رکھنا چاہیے۔


