میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشکول توڑنے والے نواز ‘ شہباز نے پاکستان کو قرضوں میں ڈبودیا ‘ پرویز الٰہی

کشکول توڑنے والے نواز ‘ شہباز نے پاکستان کو قرضوں میں ڈبودیا ‘ پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ غیرملکی قرضہ نہ لینے کے لیے کشکول توڑنے والے نوازشریف اور شہبازشریف نے ایک ایک دیگ کندھوں پر اٹھا رکھی ہے اور پاکستان پنجاب کو غیرملکی قرضوں میں ڈبو دیا ہے، پنجاب کا قرضہ 2046ءتک واجب الادا ہو گا اور تب تک صوبہ میں ہر بچہ مقروض پیدا ہو گا، پوری قوم حکمرانوں کے جانے اور کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعائیں کر رہی ہے۔ انہوں نے ارکان پنجاب اسمبلی وقاص موکل، محمد شاہ کھگہ، خدیجہ فاروقی اور میاں منیر کے ہمراہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پنجاب بجٹ بھی شو بازی اور دھاندلی کا پلندہ ہے، تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر منصوبوں کے لیے مختص نصف سے زائد ترقیاتی فنڈز پچھلے سال کی طرح اورنج لائن پر لگا دیں گے، ان کی دونوں حکومتیں ہوتے ہوئے آج بھی بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ ہے، جبکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے راز چھپائے جا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں بھائی پاکستان و پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لینے والے ”ہیرو“ بن گئے ہیں، ہماری پنجاب حکومت میں قرضے 267 ارب تھے، جو اَب 721 ارب ہوگئے ہیں، ان کا بجٹ کہہ رہا ہے کہ 30جون 2017ءتک قرضے 568.12 ارب ہو جائیں گے، اس میں 568 میں 128 ارب اورنج لائن کا قرض اور 25 ارب کا بانڈ شامل کر لیں تو یہ ٹوٹل ملا کر 720 ارب ہوئے جس میں 95 فیصد یعنی 681 ارب غیر ملکی قرضہ بنتا ہے اور باقی 5 فیصد ملکی قرضہ ہے، وائٹ پیپر کے مطابق قرضہ اور سود مسلسل ادا کر کے بھی 2046 تک اس سے نجات حاصل نہیں کرسکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں