لیاقت آباد میں ماوا گٹکا فروشی عروج پر، ادارے بے بس
شیئر کریں
تایا ہوٹل کے قریب دن دہاڑے کھلے عام غیرقانونی کاروبار جاری
زین ماموں اور ریحان فضلہ مبینہ طور پر ماوا گٹکا فروشی میں ملوث
(رپورٹ ایم جے کے)لیاقت آباد میں ماوا گٹکا فروشی عروج پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس، تایا ہوٹل کے قریب دن دہاڑے کھلے عام غیرقانونی کاروبار جاری، زین ماموں اور ریحان فضلہ مبینہ طور پر ماوا گٹکا فروشی میں ملوث۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں سپر مارکیٹ تھانے کی حدود کے اندر تایا ہوٹل کے قریب ماوا گٹکا کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں زین ماموں اور ریحان فضلہ نامی افراد مبینہ طور پر اس غیرقانونی کاروبار میں سرگرم ہیں، علاقہ ذرائع کے مطابق علاقے میں دن دہاڑے بڑی تعداد میں کھلے عام ماوا گٹکا فروخت کیا جا رہا ہے جس سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے اور پولیس کوئی مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جس کے باعث غیر قانونی سرگرمیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں، علاقہ مکینوں نے نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔


