میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پنجاب کے سابق وزیر قانون اور ن لیگی رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔ بدھ کو رانا ثنا اللہ نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز کے بعد رانا ثنااللہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے عدالت سابق وزیرقانون کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے (آج)جمعرات کو فرہاد علی شاہ کو ابتدائی بحث کے لیے طلب کر لیا۔خیال رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو یکم جولائی کو منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔رانا ثنااللہ فیصل آباد سے پارٹی اجلا سں شریک ہونے کے لیے لاہور آرہے تھے جب انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں