میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، نوازشریف

ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، نوازشریف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ(ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے،ایک کرکٹر نے ساڑھے 3سال میں ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا، ہم نے ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے سیاست نہیں ریاست بچانے جیسے مشکل فیصلے کئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لندن میں پارٹی کے کارکنوں اور بیرون ملک پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کی ہے۔پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ایک کرکٹر نے ساڑھے 3سال میں ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے سیاست نہیں ریاست بچانے جیسے مشکل فیصلے کیے، عمران خان ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، قومی اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازرواں ماہ کے اختتام پرپاکستان پہنچ کر پارٹی کو ازسرنو منظم کریں گی، پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں