میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خورا ک کا کارنامہ، مخصوص فلور ملز کو ایک ارب 62 کروڑ کی گندم قرضے پر فراہم

محکمہ خورا ک کا کارنامہ، مخصوص فلور ملز کو ایک ارب 62 کروڑ کی گندم قرضے پر فراہم

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ خوراک نے مخصوص فلور ملز کو ایک ارب 62 کروڑ کی گندم قرضے پر دے دی۔ محکمہ خوراک 5 سال تک فلور ملز سے رقم وصول کرنے میں ناکام ہو گیا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک خیرپور نے سال 17۔ 2016 کی گندم کی فصل سے 9 پسندیدہ فلور ملز کو 50 ہزار 1 سو 43 میٹرک ٹن گندم قرضے پر دی قرضے پر گندم لینے والی فلور ملز میں 3 گوپانگ فلور ملز۔ 2 ستار فلور ملز۔ 2 رانی پور فلور ملز اور 2 خیرپور فلور ملز شامل ہیں۔ خیرپور ضلع کی 9 فلور ملز کو قرضے پر دی گی گندم کی مالیت ایک ارب 62 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ فلور ملز نے قرضے کی یہ رقم مالی سال 21۔2020 تک محکمہ خوراک کو واپس نہیں کی گی جبکہ قرضے پر گندم دینے میں قواد کی بھی خلاف ورزی کی گی کیونکہ گندم پالیسی میں قرضے پر گندم جاری کرنے کا کہیں کوی ذکر نہیں ہے۔ محکمہ خوراک کے پاس ضلع خیرپور کی 9 پسندیدہ فلور ملز کو قرضے پر گندم جاری کرنے کا کوی جواز بھی موجود نہیں کہ کیوں قرضے پر گندم دی گی یا کون سے اسباب تھے اور یہ بھی واضح نہیں کہ مخصوص فلور ملز کو قرضے پر گندم جاری کرنے کے احکامات کس نے جاری کے۔ محکمہ خوراک 5 سال گذرنے کے باوجود ضلع خیرپور کی 9 فلور ملز سے ایک ارب 62 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کرنے میں ناکام ہو گیا اور محکمہ خوراک کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں