میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دبائو ہوگا تو ایسا نہیں ہوسکے گا،عمران خان

سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دبائو ہوگا تو ایسا نہیں ہوسکے گا،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دبائو ہوگا تو ایسا نہیں ہوسکے گا،کرپٹ ٹولہ ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، کوشش کریں گے جتنی جلد ہوسکے اس کرپٹ ٹولے کی حکومت ختم ہوجائے۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) لاہور کے عہدے داروں نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عمران خان نے لاہور میں ڈور ٹو ڈور مہم کیلئے پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دے دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، عوامی دبائو ہوگا تو ایسا نہیں ہوسکے گا۔ عمران خان نے کہا کہ عوامی دبائو اتنا ہونا چاہیے کہ ایک کال پر پورا ملک سڑکوں پر آجائے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ترک صدر طیب اردوان کیلئے عوام سڑکوں پرنکل آئی توان کے خلاف بھی سازش ناکام ہوئی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کاکرپٹ ٹولہ ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، کوشش کریں گے جتنی جلد ہوسکے اس کرپٹ ٹولے کی حکومت ختم ہوجائے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا اور قیادت کی سرزنش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ لبرٹی جلسے میں کارکنوں اورعوام کو متحرک نہ کرنا عمران خان کی ناراضی کا باعث بنا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں