میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹیل مل کی اشیا کو ملازمین مالِ غنیمت سمجھ کر لوٹنے لگے

پاکستان اسٹیل مل کی اشیا کو ملازمین مالِ غنیمت سمجھ کر لوٹنے لگے

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :سجاد کھوکھر) پاکستان اسٹیل مل کی اشیا کو ملازمین مالِ غنیمت سمجھ کر لوٹنے لگے زرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے ڈیلی ویجز کانٹریکٹ افسران گیسٹ ہاس سے قیمتی شیٹیں اور پائپس اپنے گھر لے جانے لگے کارپوریٹ سیکریٹری شفیق انجم نے اپنے گھر پارکنگ شیڈ جبکہ انچارج گیسٹ ہائوس جام داد خان گیسٹ ہاس ایک قیمتی کتا اپنے گھر لے گئے اس قبل بھی قیمتی شیٹیں اور بھاری مقدار میں پائپ چوری ہونے سے اسٹیل ملز کو کروڑوں روپے نقصان ہوا ہے پاکستان اسٹیل ملز میں ایک جانب تو چوریاں جاری ہیں تاہم دوسری جانب اسٹیل ملز سے ریٹائرڈ ہو کر سفارش پر دوبارہ کانٹریکٹ ڈیلی ویجز پر بھرتی افسران کارپوریٹ سیکریٹری شفیق انجم اور انچارج گیسٹ ہائوس اسٹیل ٹائون جام داد خان گیسٹ ہاس سے مہنگی قیمتی شیٹوں سمیت بھاری مقدار میں پائپ اور ڈوگی ہاس نامی قیمتی کتا اپنے گھر لے گئیاسٹیل ملز میں مبینہ چوریوں میں نامزد مرکزی ملزم سابق ڈائریکٹر اے اینڈ پی طارق خان نے گیسٹ ہاس میں 16 120 فٹ کا موٹر سائیکل پارکنگ شیڈ بنانے کی اجازت دی اور سی ایم ڈی ڈیپارٹمنٹ سے بوائلر میں استعمال ہونے والے قیمتی پائپ جو عام پائپ سے زیادہ مہنگے ہیں تیار کرنے کے لیئے بھاری مقدار میں قیمتی میٹریل بھی منگوایا اس میٹریل کو سابق جی ایم سیکورٹی اور ایف آئی اے میں نامزد ملزم بابر اور برناٹ مسیح نے وصول کیا گیسٹ ہاس میں پارکنگ شیڈ کا کام جاری ہی تھا کہ سابق ڈائریکٹر اے اینڈ پی طارق خان نے میٹریل سے ڈوگی ہاس کی لمبائی دس فٹ، چوڑائی چھ فٹ، بلندی سات فٹ اور وزن 3 ٹن تعمیر
کروا لیا جبکہ کارپوریٹ سیکریٹری شفیق انجم قیمتی پائپس اور شیٹیں اٹھاکر اپنے گھر لے گئے اور پارکنگ شیڈ بنوا لی یوں تو گیسٹ ہاس میں پارکنگ شیڈ کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی تاہم جو ڈوگی ہاس بنا تھا وہ ڈیلی ویجز انچارج جام داد خان گیسٹ ہائوس سے اٹھوا کر اپنے گھر لے گیا جس سے اسٹیل ملز کو کروڑوں روپے نقصان ہوا ہے پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کے لیئے لمحہ فکریہ ہے کہ سرکاری اشیا کو چوری ہونے سے کیوں نہیں بچایا جا رہا اگر یہی المیہ رہا تو کچھ عرصے کے بعد باقیات ہی باقی رہے گی ارباب اقتدار و اختیارات کو پاکستان کی ملکیت کو بچانے کے لیئے میدان میں اترنا پڑے گا تاکہ پاکستان کی واحد اسٹیل میل کو بچایا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں