اداروں کے خلاف متنازع بیان پر پرویز الہٰی کا مسرت چیمہ کو شوکاز نوٹس
جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اپنی اور صوبائی حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس اداروں کے خلاف متنازع بیان پر جاری کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے مسرت جمشید چیمہ سے متنازع بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کے خلاف ہے۔