میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری کی خالد مقبول سے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

زرداری کی خالد مقبول سے ملاقات میں بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے آصف زرداری کو ہر ممکن تعاون اور مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، صادق افتخار، ڈاکٹر عاصم اور سینٹر سلیم مانڈی والا بھی موجود تھے۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہاکہ قومی حکومت میں ہم سب کوساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہی ہماری کامیابی ہے۔ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ایم کیو ایم حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات میں سینیٹ میں ممکنہ عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی، ملاقات میں سینیٹ میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی ٹائمنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے آصف زرداری کو ہر ممکن تعاون اور مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں