میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا

بھارت میں کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میں کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا، بی جے پی کو آندھرا پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، کسان رہنما بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مغربی بنگال کے دورے پر پہنچ گئے۔ زرعی قوانین کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی اٹھا دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسان رہنما بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ریاستی انتخابات کے موقع پر مغربی بنگال پہنچ گئے، لیڈروں کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے کسانوں کے خلاف قانون سازی کی، انہیں سزا ضرور ملنی چاہیے۔ہریانہ میں کاشتکار خواتین نے بی جے پی لیڈروں کے اجلاس کا گھیرا کر لیا، بی جے پی والوں کو پچھلے گیٹ سے سخت سکیورٹی میں بھاگنا پڑا۔کسانوں نے ٹکری بارڈ پر پارک اور حویلیاں بنانا شروع کر دیں، زرعی قوانین کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی اٹھا دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں