میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تسنیم حیدرکے الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کر لیں، زلفی بخاری

تسنیم حیدرکے الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کر لیں، زلفی بخاری

جرات ڈیسک
پیر, ۲۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر کے ساتھ اپنی تصاویر سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کے الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کر لیں۔ ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ مجھے عزت سے نوازا ہے، اس تقریب میں 1500 سے زیادہ افراد تھے، میں اس آدمی کو نہیں جانتا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ تصویر سے ظاہر ہے کہ میں ابھی ابھی ان سے متعارف ہوا تھا، میں اس طرح کی گٹر کی سیاست کر کے اپنے آپ کو نہیں گراؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ الزام لگانے والا برطانیہ میں یہ بات کر رہا ہے، برطانیہ میں جھوٹا الزام لگا کر بچنا ناممکن ہے، الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، تحقیقات ضروری ہیں، اگر الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کر لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں