آسام میں علیحدگی پسندوں نے بھارتی فوج کابھرکس نکال دیا
شیئر کریں
بھارتی ریاست آسام میں علیحدگی پسند عسکری جماعت ’’الفا‘‘ کے جنگجووئوں نے انڈین آرمی کے قافلے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج جان بچانے کے لیے ملٹری آپریشن ادھورا چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والے فوجی قافلے پر کالعدم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) کے جنگجووئوں نے گھات لگاکر حملہ کردیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنگجووئوں نے بھارتی فوج کے قافلے پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ اچانک ہونے والے حملے سے بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خوف زدہ ہوکر گاڑی سے اتر کر محفوظ مقام کی جانب دوڑ لگا دی۔یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں بھارتی فوج کی باردوی سرنگ پروف گاڑی کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جب کہ جان بچانے کی کوشش میں گاڑی سے اتر کر بھاگنے والے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔دوسری جانب بھارتی فوج نے الفا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کو ناکام بنادیا اور جوابی فائرنگ میں یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کا ایک جنگجو شدید زخمی ہوگیا۔