میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر پھر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر پھر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کی کرنسی مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔ بدھ کے روز بھی ڈالر مزید تگڑا ہو کر ایک مرتبہ پھر کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 50 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ  رہی ہے۔ کئی مقامات پر ڈالر کی قیمت فروخت 228 روپے تک جا پہنچی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ڈالر کی حقیقی قدر کسی بھی طرح 200 روپے سے زائد نہیں۔ اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈالر کی قدر گرنا شروع ہوئی تھی لیکن گزشتہ ہفتے امریکا کے دورے پر روانہ ہونے کے بعد ڈالر پھر سے مہنگا ہونا شروع ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں