میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی، سگریٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی، سگریٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ نے وزیر خزانہ کو خط لکھا ہے جس میں ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث سگریٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔خط سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے ڈائریکٹرامجد قمر کی جانب سے تحریرکیا گیا جس میں کہا گیا کہ سگریٹ کمپنیوں نے ایک ہی برانڈ کے نئے ورژن کم قیمتوں پر متعارف کروائے ، پاکستان ٹوبیکوکمپنی نے نیا برانڈ لانچ کیا، جس کی قیمت موجودہ فیملی برانڈ سے بہت کم ہے ۔خط میں کمپنیوں کی جانب سے فیڈرل ایکسائزایکٹ 2005 کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے خط میں مسئلے کو حل کرنے اور ٹیکس قوانین برقرار رکھنے کے لیے کارروائی پر زور دیا گیا۔ خط میں تمباکو سے متعلقہ بیماریوں سے ہونے والی اموات کا ذکر بھی کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں