بابراعظم کے والد بیٹے کی جلد شادی کر یں ، چاچا کرکٹ کا مشورہ
جرات ڈیسک
هفته, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان کے چاچا کرکٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو بیٹے کی جلد از جلد شادی کا مشورہ دیا ہے۔ چاچا کرکٹ کی دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں چاچا کرکٹ نے کہا کہ میں بابر اعظم کے والد کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹے کی جلد سے جلد شادی کر دیں تاکہ ان کی زندگی میں تھوڑی تبدیلی آسکے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کا بہترین بیسٹمین ہے اور رہیں گے بھی، ہر کھلاڑی کی زندگی میں فارم اور آؤٹ آف فارم آتا رہتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں چاچا کرکٹ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بابر اعظم کی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں فارم واپس آجائے گی۔