کوہاٹ میں شہید 10 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی،شہدا میں خیبرپختونخوا پولیس کے ڈی ایس پی اور اے ایس آئی بھی شامل
کوہاٹ میں شہید 10پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔پولیس اہلکار سونے کی غیرقانونی کان کنی کے خلاف گرینڈ آپریشن میں شہید ہوئے، فتنہ الخوارج اور جرائم پیشہ افراد نے پولیس پر چھپ کر حملہ کیا تھا۔ شہدا میں خیبرپختونخوا پولیس کے ڈی ایس پی اور اے ایس آئی بھی شامل ہیں، تمام شہدا کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا۔ دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 18خارجی ہلاک ہوئے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 10 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔


