بھارتی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں
شیئر کریں
مکار مودی گورنمنٹ اور اس کی غیر قانونی تجارتی کاروائیوں کے باعث دھوکہ دہی اور فراڈ میں سرگرم بھارتی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے بحری فراڈ کے ذریعے ایرانی آئل کی ترسیل پر بھارت کے غیرقانونی اور مجرمانہ نیٹ ورک کی نشاندہی کردی۔ بھارتی جوڑے نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے متعدد ممالک کے بحری اداروں کی جعلی رجسٹریشن کا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جہازوں کو بین الاقوامی قوانین سے بچانے کیلئے جعلی جھنڈوں اور بحری سرٹیفکیٹس کا سہارا لیا گیا، امریکی محکمہ خزانہ نے سنئیل کمار شرما اورجسپریت پریتی شاہد کی ملکیت یا زیرِ اثر، براہِ راست یا بالواسطہ کام کرنے والی کم از کم چھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے امریکہ میں تمام اثاثے منجمد اورسنگین قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔امریکی دفتربرائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول ایران اور روس کے ساتھ غیر قانونی تجارت پر اب تک 175 سے زائد بھارتی اداروں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔اس نیٹ ورک کے ذریعے مختلف ممالک کے نام پر جعلی بحری رجسٹریشن ادارے اور سرٹیفکیشن سوسائٹیز قائم کی گئی تھیں۔امریکی حکام کے مطابق مذکورہ افراد نے مختلف ممالک کی اجازت کے بغیر ان کے نام سے ویب سائٹس اور ادارے قائم کیے، جو جہازوں کی رجسٹریشن، بحری پرچم، عملے کی تربیت اور جہازوں کی درجہ بندی جیسی خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے۔ان میں اوشینیک ٹیکنالوجیز انڈیا، آریہ ورت شپ مینجمنٹ، پریسیپٹ ٹرینڈز، پولینیشیا میری ٹائم، الیکسیریا فِن سًرو، الیکسیریا میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ، وہارابوٹنگ اور آریہ ورت میری ٹائم اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ شامل ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر بھارتی شہریوں اشونی کمار دھیمان اور ایشوندر سنگھ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور اداروں کے امریکہ میں موجود یا امریکی دائرہ اختیار میں آنے والے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے، جبکہ امریکی شہریوں اور کمپنیوں کو ان کے ساتھ بیشتر مالی اور کاروباری لین دین سے روک دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے مزید خبردار کیا ہے کہ جعلی بحری پرچم اور غیر مستند سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والے جہاز نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا خطرہ رکھتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے سمندری ماحول اور متعلقہ ممالک کی معیشتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایران کے غیر قانونی تیل کے کاروبار اور اس سے منسلک معاون نیٹ ورکس کے خلاف جاری آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کا حصہ ہے۔ تاہم پابندیوں سے متعلق الزامات امریکی محکمہ خزانہ کے مؤقف پر مبنی ہیں۔
امریکا نے روس کو جنگی سازو سامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکا کی جانب سے دنیا بھر کی تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنیکا اعلان کیا گیا۔ مذکورہ فہرست میں بھارت کے ساتھ چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے پر عائد کی گئی ہیں۔ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی جنگ لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادی ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کی تیار کردہ 120 کمپنیوں کی فہرست میں شامل چار بھارتی کمپنیوں کے خلاف الزامات کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ان چار کمپنیوں میں ایسینڈ ایوی ایشن انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ، ماسک ٹرانس، ٹی ایس ایم ڈی پرائیوٹ لمیٹڈ اور فٹریوو کمپنی شامل ہیں۔اسینڈ ایوی ایشن پر یہ الزام ہے کہ اس نے مارچ 2023 سے مارچ 2024 کے درمیان روس میں مقیم کمپنیوں کو 700 سے زیادہ کھیپیں بھیجی ہیں۔ان کھیپوں میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زیادہ کی سی ایچ پی اے اشیا شامل ہیں جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ ہے کہ جون 2023 سے اپریل 2024 کے درمیان ماسک ٹرانس کمپنی نے تقریباً 2.5 کروڑ روپے کی اشیا بھیجی تھیں جنھیں روس نے ہوا بازی سے متعلق شعبے میں استعمال کیا تھا۔اس کے علاوہ ٹی ایس ایم ڈی گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے روسی کمپنیوں کو 3.6 کروڑ روپے سے زیادہ کا سامان دیا جس میں الیکٹرانک انٹیگریٹڈ سرکٹس، سینٹرل پروسیسنگ یونٹس اور دیگر فکسڈ کیپسیٹرز شامل تھے۔اس فہرست میں شامل فٹریوو کمپنی پر جنوری 2023 سے فروری 2024 کے درمیان روس کو تقریباً 12 کروڑ روپے کے الیکٹرانک سازو سامان سپلائی کرنے کا الزام ہے۔یہ مواد ایک ایسی کمپنی کو دینے کا الزام ہے جو ڈرون بھی بناتی ہے۔اس کے علاوہ انڈیا کی دیگر کمپنیوں میں ابھار ٹیکنالوجیز اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈانواس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، ای ایم ایس وائی ٹیک، گلیکسی بیرنگ لمیٹڈ، انویو وینچرز، کے ڈی جی انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور خوشبو ہوننگ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔لوکیش مشینز لمیٹڈ، اوربٹ فنٹریڈ ایل ایل پی، پوائنٹر الیکٹرانکس، آر آر جی انجینئرنگ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، شارپ لائن آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ، شوریہ ایروناٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ، شری جی امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور شریا لائف سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔یاد رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکہ نے انڈین کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے قبل نومبر سنہ 2023 میں بھی ایک انڈین کمپنی پر روسی فوج کی مدد کرنے کے لیے پابندی لگائی گئی تھی۔
٭٭٭


