پی ٹی آئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
پاکستان تحریکِ انصاف نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں عدالت سے 5 نومبر 2026 کو کے پی حکومت کی دائر درخواستوں پر جاری حکم پر نظرِثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف دائر درخواستوں میں وزیراعلی اور اسپیکر کی رہائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیرسٹر گوہر اور دیگر درخواست گزاروں کو فریق بنا کر ان کا موقف بھی سنا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ 5نومبر کے حکم سے پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت آئینی درخواستوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے۔


