اداروں کے خلاف بیان نوازشریف،زرداری ،فضل الرحمن،راناثناء کے خلاف مقدمہ درج
شیئر کریں
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن ،ن لیگ کے قائدنوازشریف ، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ،وفاقی وزیرداخلہ راناثنا،کیپٹن صفدرکے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنرکی مدعیت میں درج کیاگیا
خیبرپختونخواکی کابینہ نے پی ڈی ایم قائدین کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنے کی کارروائی چنددن قبل شروع کی تھی،علی امین گنڈاپورنے مقدمے کے اندراج کااختیارایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکوتفویض کیاتھا،نجی ٹی وی
ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) اداروں کے خلاف بیانات کی بنیاد پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن و دیگر کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کردیا گیا۔نجی چینل کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی تھی۔صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کیا تھا۔