میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں بارش،حیسکوکانظام بیٹھ گیا،12 اضلاع کی بجلی بند

سندھ میں بارش،حیسکوکانظام بیٹھ گیا،12 اضلاع کی بجلی بند

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ میں بارش، حیسکو کا نظام بیٹھ گیا، این ٹی ڈی سی 500 کی وی نیشنل گرڈ میں فنی خرابی، 12 اضلاع کی بجلی بند، حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی، فنی خراب دور کرکے 71 گرڈ اسٹیشنز کی بجلی بحال کردی گئی ہے، ترجمان حیسکو، تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں ہلکی بارش سی ہی حیسکو کا بجلی فراہمی کا نظام معطل ہوگیا جس کے باعث سندھ بھر کے 12 اضلاع سے بجلی غائب رہی، حیسکو ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی 500 کی وی نیشنل گرڈ اسٹیشن جامشورو میں فنی خرابی کے باعث 12 اضلاع کی 71 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی بند کردی گئی تاہم فنی خرابی دور کرنے کے بعد تمام گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی، حیسکو ترجمان کے دعوے کے برعکس حیسکو ریجن کے مٹیاری، ٹنڈوالہیار، مٹھی، عمرکوٹ، سانگھڑ،ٹنڈومحمد خان، سجاول، ٹھٹھہ، بدین سمیت دیگر اضلاع کے کئے علاقوں میں بارش کے دوسرے دن بھی بجلی بحال نہ ہوسکی تھی جبکہ حیدرآباد شھر کے میمن، پھلیلی، صدر، قاسم آباد، گاڑی کھاتہ، سٹیزن کالونی اور لطیف آباد سب ڈویزن کے کئے علاقوں میں گذشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے خلاف حیدرآباد کے حالی روڈ، سری گھاٹ چوک، لطیف آباد سمیت دیگر علاقوں میں علاقے مکینون نے احتجاج کیا جس کے باعث شہر میں ٹریفک متاثر ہوگئی, آخری اطلاعات تک شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی ہے.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں