میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹرمیڈیت امتحانات میں بھی بوٹی مافیاکاراج، پہلاپرچہ ہی قبل ازوقت آئوٹ

انٹرمیڈیت امتحانات میں بھی بوٹی مافیاکاراج، پہلاپرچہ ہی قبل ازوقت آئوٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

امتحانات سے متعلق تمام حکومتی دعوے بے سود ثابت ہوئے، لاڑکانہ میں اعلی ثانوی بورڈ کا پہلا ہی پرچہ قبل از وقت آئوٹ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاڑکانہ بورڈ کے زیر اہتمام اعلی ثانوی بورڈ کے زیراہتمام جاری امتحانات میں نقل مافیا نے پہلے روز ہی گیارہویں جماعت اردوسلیبس کا آسان پرچہ وقت سے قبل آئوٹ کرالیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، تاہم انتظامیہ نقل کی روک تھام میں ناکام رہی سکھر، نواب شاہ اورلاڑکانہ میں پرچہ آئوٹ ہوااور واٹس ایپ گروپ پر گردش کرتا رہا جبکہ دادو کی دو تحصیلوں میں گیارہویں جماعت کاپہلا پرچہ منسوخ کردیاگیا ہے۔سکھرمیں نقل مافیا سرگرم رہی امتحان کے دوران بیشترامتحانی مراکز پر سہولیات کا فقدان رہا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا گرمی سے بے حال رہے۔لاڑکانہ بورڈ کے مطابق امتحانات میں 74ہزارسے زائدامیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں، نقل کی روک تھام کے لئے تعلیمی بورڈاور محکمہ تعلیم کی33چھاپہ مارٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں۔اس سے قبل سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں بھی نقل مافیا سرگرم رہی، وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ نقل کرنے اور اپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3 سال تک پابندی لگانے جا رہے ہیں، ہمیں سندھ میں نقل روکنے کے لیے مزید سخت فیصلے لینے ہوں گے۔مگر ان کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے اور سندھ بھر میں بوٹی مافیا کا راج رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں