میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور، جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور، جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی اپیل پر اتوار کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میںاحتجاجی مظاہرے کئے گئے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ’’بجلی،گیس،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور، آئی ایم ایف کی معاشی دہشتگردی نامنظور،عوام دشمن بجٹ نامنظور کے نعرے درج تھے۔کراچی،حیدرآباد، ٹنڈوآدم، بدین، گولارچی، شادی لارج، ٹنڈوباگو، نواب شاہ،دادو میرپورخاص، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی رہنما?ں نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجلی، گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کی وجہ سے عام آدمی کیلئے دووقت کی روٹی حاصل کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ آنے والے مشکل بجٹ کی ایک جھلک ہے، آئی ایم ایف اور سودی نظام معیشت سے نجات حاصل کئے بغیر ملکی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا خواب کبھی سچا نہیں ہوسکتا۔سودی نظام معیشت عالمی مالیاتی اداروں کا اہم ہتھیار ہے،موجودہ حکمران بھی آئی ایم ایف کے چیلے ہیں جن سے عوامی بھلائی کی امید نہیں کی جاسکتی،صنعتی اور زرعی شعبے پر چند لوگوں کا قبضہ جبکہ عام مزدور اور کسان کا خون چوسا جارہا ہے، جس ملک میں ظلم اور ناانصافی کانظام رائج ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا،اسلئے جماعت اسلامی مہنگائی،بیروزگاری اور سودی نظام کیخلاف تحریک چلارہی ہے۔شکارپورمیں جماعت اسلامی کے تحت گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرے سے صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا عوام کو ریلیف کے نام پر دیا جانے والا پیکیج دراصل لالی پاپ ہے۔ موجودہ حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈنگ ٹپائو پالیسیوں کا سہارا لے رہی ہے، حکومت محض دکھاوے کے اقدامات کی بجائے ٹھوس بنیادوں پر معیشت کو سنبھالنے کے لیے اقدامات کرے، حکمرانوں کی جانب سے قوم کو بھکاری بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ قوم کو کشکول تھما کر عزت نفس مجروح کرنے کی بجائے نوکریاں فراہم کی جائیں۔ اتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم بم گرانے کے بعد عوام پر بجلی بم گرانے کی بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 7روپے بھی یونٹ بجلی بڑھانے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنی معاشی پالیسیوں کو عوام کے لیے آسان بنائے، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہو گی۔اس موقع پر ضلعی امیر عطاالرحمن منگریو،عبدالسمیع شمس بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ گولارچی میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عظیم احمد منصوری کی قیادت میں مہنگائی بیروزگاری کے گولارچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ شادی لارج میں نائب امیر غلام رسول احمدانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سلیم جونیجو کی قیادت شادی لارج پریس کلب پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،بدین میں غریب آباد چوک سے بدین پریس کلب تک مہنگائی بیروزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ ودیگر نے خطاب کیا،ٹنڈوباگو میں نائب امیر ضلع مولانا عبدالکریم بلیدی، علی احمد بلیدی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہروں میں جماعت اسلامی یوتھ،اسلامی جمعیت طلبہ،جمعیت طلبہ عربیہ سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر تھامے ہوئے تھے۔اس موقع پر ضلعی قائدین نے مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا اب یہ خود عوام کے پیٹ کو چاک کررہی ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ سے مہنگائی نے عوام کا جینا بھی حرام کردیا ہے جن سے غریب طبقے کے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے جبکہ بچوں کی ماہانہ فیسوں کی ادائیگی کرنے کی بھی ہمت نہیں رہی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں