سولہویں گریڈ کے اساتذہ کو 17ویں گریڈ میں ترقی دینے کی تیاری
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
سندھی زبان اور ہائی اسکول اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، ڈویژنل ڈائریکٹرز سے ورکنگ پیپر طلب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ حکومت کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے 16ویں گریڈ کے اساتذہ کو 17ویں گریڈ میں ترقی دینے کی تیاری شروع کردی۔محکمہ تعلیم کے مطابق 16ویں گریڈ کے سندھی زبان اور ہائی اسکول اساتذہ کو 17ویں گریڈ میں ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔اس سلسلے میں اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے تمام ڈویڑنل ڈائریکٹرز سے متعلقہ اساتذہ کے ورکنگ پیپر طلب کرلیے ہیں۔محکمہ تعلیم نے کہا کہ ڈویژنل ڈائریکٹرز کی جانب سے ورکنگ پیپر موصول ہونے کے بعد اہل اساتذہ کی فہرستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔


