میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تخریب کاری میںملوث قوم پرستوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

تخریب کاری میںملوث قوم پرستوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ فروری ۲۰۱۷

شیئر کریں

٭جرا¿ت میں فہرست کی اشاعت کے بعد سندھ کے قوم پرست حلقوں میں بھونچال آگیا، علیحدگی پسندوں میں دراڑیں پیدا ہونے کا خطرہ
٭ شفیع برفت تخریب کاروں کو ملاقات کے لیے لانچ کے ذریعے دبئی طلب کرتا ہے، افغانستان میں ملاقاتوں کے بھی شواہد
الیاس احمد
سندھ میں 1970ءکی دہائی سے قوم پرست سیاست ایک طاقت کی حیثیت رکھتی آرہی ہے، اہم صوبائی ایشو پر قوم پرستوں کی جدوجہد قابل تعریف بھی رہی ہے لیکن پچھلے پانچ سال سے جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم)نے جس طرح بلوچستان کے قوم پرستوں کی طرز پرتخریب کاری شروع کی ہے اس کونہ صرف سندھ کے عوام نے مسترد کردیا ہے بلکہ سنجیدہ قوم پرست رہنماﺅں نے بھی اس سے نفرت کااظہار کیاہے۔ اپنی اس تخریب کاری میں شفیع برفت جرمنی گئے ۔ اطلاعات کے مطابق ہردوسرے تیسرے ماہ کروڑوں روپے یا لاکھوں ڈالرمختلف ذرائع سے سندھ میں بھیجے جاتے ہیں تاکہ یہ رقم ان تخریب کاروں کومل سکے اوروہ اس رقم سے دھماکا دار مادہ اوراسلحہ خرید سکیں۔ شفیع برفت ہنڈی کے ذریعے بھی لاکھوں ڈالر بھیجتے ہیں جوکراچی سے ان کے کارندے وصول کرتے ہیں۔
”جرا¿ت“ نے پہلی مرتبہ شفیع برفت کے کارندوں اورجئے سندھ قومی محاذ (جسقم)کے ان کارکنوں کی فہرست شائع کی جوتخریب کاری میں ملوث ہیںتوان جرائم پیشہ قوم پرستوں میں بھونچال آگیا ہے۔ اس وقت شفیع برفت اورجسقم کے تخریب کاروں کے مشترکہ علاقے سچل گوٹھ، ریڑھی گوٹھ،گلشن حدید،صدرشانتی نگر ہیں جہاں انہیں مطلوب رقم اورٹارگٹ ملتاہے اوروہ پھراپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے بم دھماکے کرتے ہیں۔تحقیقاتی اداروں کویہ چونکا دینے والی معلومات ملی ہے کہ اس وقت جئے سندھ متحدہ محاذ ( جسمم)کا سندھ میں آپریشنل کمانڈر ایک ہندو نوجوان رمیش کمار ہے جوبم بنانے اوربم فٹ کرکے اس کوڈیوائس کے ذریعے اڑانے کا ماہر ہے۔ رمیش کمار کی دیدہ دلیری سے تحقیقاتی ادارے حیران وپریشان ہیں کیونکہ وہ جی ایم سید کی سالگرہ اورجی ایم سید کی برسی کے پروگراموں میں ”سن“ جاتے ہیں اوروہاں باقاعدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہیں اورپھر سلیمانی ٹوپی پہن کر غائب ہوجاتے ہیں۔ رمیش کمار کے پورے گروپ کی نشاندہی کرلی گئی ہے لیکن تاحال وہ غائب ہیں اوراپنی کارروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رمیش کمار زیادہ تروقت کراچی میں گزارتاہے وہ کراچی کے پانچ علاقوں میں بھیس بدل کر اورمختلف اوقات میں رہائش اختیار کرتا ہے وہ واٹس اپ ،اسکائپ، لائن، ٹینگو، ایمو،وائبر اورانسٹا گرام کے ذریعے شفیع برفت سے رابطے میں رہتاہے اورجہاں وہ بات کرتاہے وہاں سے وہ پانچ منٹ کے اندر کسی دوسرے علاقے میں چلا جاتاہے ۔ ذرائع کے مطابق وہ موبائل فون استعمال نہیں کرتا تاکہ کہیں اس موبائل فون کی لوکیشن سے ٹریس نہ ہوجائے اورپکڑا نہ جائے۔
شفیع برفت نے اپنے دہشت گردوں کوموبائل فون استعمال کرنے سے روکا ہواہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو میسر شواہد کے مطابق شفیع برفت جب کبھی اپنے تخریب کارساتھیوں سے ملنے آتاہے تووہ ان کولانچ کے ذریعے دبئی بلاتاہے یا پھران سے ملنے افغانستان آجاتاہے ان کے ساتھی بھارت بھی جاتے ہیں تاکہ وہاں سے وہ تخریب کاری ،دہشت گردی کی جدید تربیت حاصل کرسکیں۔ اس وقت کراچی میں 18سے زائد تخریب کارموجود ہیں جبکہ5ایسے افراد کا بھی سراغ لگالیاگیاہے جوہنڈی سے پیسے لے کرتخریب کاروں تک پہنچاتے ہیں ۔شفیع برفت گروپ کواس فہرست کی اشاعت پر اس لیے بھی پریشانی ہے کیونکہ تمام تخریب کاروں اوردہشت گردوں کے نام اورتفصیلات پہلی بار منظرِ عام پر آئی ہیں اوروہ اس فہرست کی تردید کرنے کی بھی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اس فہرست کی اشاعت کا یہ فائدہ یہ ہواہے کہ ایک درجن نوجوانوں کی عقل ٹھکانے آگئی ہے اورانہوں نے واضح طورپر پریس کانفرنس کرکے یا پریس ریلیز جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ان کا جسمم یا شفیع برفت سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے جس سے شفیع برفت کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ صحافتی حلقوں میں بھی اس فہرست پربحث شروع ہوگئی ہے۔ شفیع برفت کے کارندے اس کھوج میں لگے ہوئے ہیں کہ فہرست کس نے اورکس طرح تیا رکی ؟ اور پھرمیڈیا تک کیسے پہنچی؟ بہرکیف اس فہرست کی اشاعت کے بعدسندھ کی قوم پرست سیاست میں بھونچال آگیاہے۔ اکثرسیاسی رہنماﺅں نے ان قوم پرستوں سے دوری اختیار کرلی ہے اوراکثر قوم پرستوں نے دہشت گردی اورتخریب کاری سے خود کوالگ کرلیاہے ۔جرات کی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شفیع برفت گروپ کی تمام سرگرمیوں ،رقومات کی ترسیل، اسلحہ اور تخریب کاری کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اوراس گروپ کے خلاف ایک فیصلہ کن آپریشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں