میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی پلاسٹک سرجن نے بالی ووڈ کے 10 فنکاروں کی کاسمیٹک سرجری کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی پلاسٹک سرجن نے بالی ووڈ کے 10 فنکاروں کی کاسمیٹک سرجری کا بھانڈا پھوڑ دیا

جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پریانکا چوپڑا،شلپا شیٹی،انوشکا شرما،شروتی ہاسن،خوشی کپور، ریمی سین، شامل

راج کمار را،عرفی جاوید،کوئینا مترااورراکھی ساونت نے بھی سرجری کروائی

بالی ووڈ میں خوبصورتی بڑھانے اور بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے کاسمیٹک سرجریز اور ظاہری حسن کے لیے مختلف علاج کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی اداکار اپنی ظاہری شکل بہتر بنانے کے لیے سرجری، ہونٹوں کے انجیکشن، بوٹوکس اور دیگر طریقہ علاج کروانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

بھارتی ایستھیٹک پلاسٹک سرجن ڈاکٹر آکانکشا اگروال نے انکشاف کیا ہے کہ میرے پاس اکثر اوقات فنکار یہ سمجھے بغیر علاج کروانے پہنچ جاتے ہیں کہ انہیں کس طریقہ علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بالی ووڈ کے 10 ایسے فنکاروں سے متعلق بات کی ہے جنہوں نے ظاہری خوبصورتی بڑھانے کے لیے ایستھیٹک خدمات حاصل کیں اور ان کا عوامی سطح پر اعتراف بھی کیا۔بھارتی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اپنا چہرہ خوبصوت بنانے کے لیے پریانکا چوپڑا نے بھی پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا ہے،

پریانکا کی ناک میں پولیپ نکالنے کے طبی عمل کے بعد اداکارہ کی ناک کی شکل متاثر ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اصلاحی سرجری بھی کروانا پڑی۔

آکانکشا کے مطابق پریانکا چوپڑا لپ فلرز اور اسکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ بھی کروا چکی ہیں۔ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر آکانکشا اگروال نے بتایا کہ شلپا شیٹی نے ناک کی سرجری کروانے کا اعتراف کیا تھا، ان کی ناک کی سرجری کے ذریعے ساخت یا شکل تبدیل کی گئی ہے، بعض صورتوں میں سانس لینے کے مسائل بھی دور کیے جاتے ہیں۔

انوشکا شرما نے فلم بمبئی ویلوٹ کے دوران اپنے ہونٹوں کی ظاہری شکل میں تبدیلی کے حوالے سے وضاحت کی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ فلم کے لیے ہونٹوں کو نمایاں کرنے کی تکنیک استعمال کی گئی تھی۔پلاسٹک سرجن کے مطابق ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے میک اپ اور عارضی انجیکشن سمیت مختلف طریقے استعمال ہوتے ہیں جن کے نتائج اور خطرات الگ الگ ہیں اور یہ انجیکشنز فنکاروں میں بہت مشہور ہیں۔

پلاسٹک سرجن کے مطابق شروتی ہاسن نے بھی ناک کی سرجری اور فلرز کروا رکھے ہیں، ناک کی سرجری جسمانی ساخت میں تبدیلی کرتی ہے جبکہ فلرز جلد کے نیچے انجیکشن کے ذریعے حجم بڑھانے اور چہرے کی ساخت بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں