میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 2 روزہ ادبی میلے کا انعقاد

کراچی میں 2 روزہ ادبی میلے کا انعقاد

جرات ڈیسک
هفته, ۲۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

فریئر ہال کراچی میں ”موسمیاتی بحران” کے عنوان سے 2 روزہ ادبی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ادب فیسٹیول میں 100 مقررین اور فنکاروں نے شرکت کی، ادب فیسٹیول کے پہلے روز 7 کتابوں کی رونمائی سمیت 30 مختلف سیشنز رکھے گئے تھے۔ ادب فیسٹول کے باقاعدہ آغاز میں ہر عمر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیشنز کی اہمیت کے پیش نظر شرکاء ایک سیشن سے دوسرے سیشن میں انتہائی دلچسپی لیتے ہوئے نظر آئے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ مقررین اور مصنفین کی گفتگو سے مستفید ہو سکیں۔ فیسٹول میں حبیب یونیورسٹی کے طلباء نے تمام سیشنز میں خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ فیسٹول میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی نہایت جوش و خروش سے شریک ہوئی۔ادب فیسٹول کے صبح کے سیشن کا آغاز قومی ترانہ بجا کر کیا گیا جس کے بعد ادب فیسٹول کا ترانہ پیش کیا گیا جب کہ ادب فیسٹول کی بانی اور ڈائریکٹر امینہ سید اورڈائریکٹر اور بانی ادب فیسٹول شمع عسکری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر زہرہ نگار’ عامر رمضان کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل ‘ واصف رضوی صدر حبیب یونیورسٹی ‘ ماریہ رحمن اور شیری رحمن نے خطاب کیا ‘ بعد ازاں طارق سکندر قیصر نے شرکاء سے اپنا کلیدی خطاب کیا۔ فیسٹول کے پہلے دن ڈاکٹر تنویر انجم کو اردوکی خدمات پر ادب فیسٹول /انفاق فاونڈیشن پرائز2022 سے نوازا گیا۔ فیسٹیول میں شیما کرمانی نے رقص بھی پیش کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں