خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر وفاق سے رابطہ کر لیا، ذرائع پی ٹی آئی
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ ہوا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر وفاق سے رابطہ کر لیا، 20اکتوبر کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا گیا تھا۔پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر راج سے قبل وفاق کی مذاکراتی ٹیم میں شامل 2اہم وزراء سے بات کی گئی ہے۔ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ سہیل آفریدی حکومت کی بحالی اور گرفتار کارکنان کی رہائی اولین ترجیح ہے۔یاد رہے کہ 11اکتوبر کو گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور وفاق کے مابین رابطے منقطع ہوگئے تھے۔


