میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہوم ورک اور نمبرز پورے ہیں ،ترجیح صرف اور صرف عوام اور انہیں ریلیف دینا ہے ‘ حمزہ شہباز

ہوم ورک اور نمبرز پورے ہیں ،ترجیح صرف اور صرف عوام اور انہیں ریلیف دینا ہے ‘ حمزہ شہباز

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارا ہوم ورک او رنمبرز پورے ہیں ،اللہ کی ذات سے بڑی امید ہے کہ لوگوں کے ذہن میں جتنے نمبرز ہیں متحدہ اپوزیشن اس سے کہیں زیادہ آگے جائے گی ، ہمارے لانگ مارچ اور جدوجہد کا مقصد عہدے نہیں بلکہ چار سال سے دھوکے ، فراڈ اور مہنگائی کا شکار ہونے والے عوام کو ریلیف دینا ہے ، پنجاب اسمبلی میں صحافیوں پر پابندی غیر مناسب ہے ۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ میں اپنے قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایک کارکن پر اعتماد کیا ، میں اپنی جماعت ،پارلیمانی پارٹی ،آزاد اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، باقی جو لوگ ہیں ان کا بھی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن ہے ،پی ٹی آئی کے لوگ بھی ہیں ہم مل کر ظالموںکا محاسبہ کریں گے ،مل بیٹھ کر پنجاب کے مزدوروں کیلئے کسانوں کیلئے کوئی روڈ میپ بنائیں گے جس سے صوبے کی بہتری ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک جدوجہد کر رہے ہیں چاہے وہ لانگ مارچ ہے یاوفاق ، صوبے میںتحریک عدم اعتماد ہے اس کا مقصد وزارت اعلیٰ نہیں بلکہ چار سالوںمیں عوام کے ساتھ جو دھوکہ فراڈ کیا گیا ،آج عوام کے گھروں میں بھوک ہے بیروزگاری ہے ،ان شا اللہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر جس میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہے ،آزاد اراکین بھی ہیںاور لوگ بھی ہیں ہم عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کریں گے ، ہماری پہلی ، دوسری اور تیسری ترجیح صرف اور صرف عوام اور انہیں ریلیف دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے پر پابندی غیر مناسب بات ہے ، اللہ نے چاہا مسلم لیگ(ن ) جب حکومت بنائے گی تو میڈیا کو ایسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں