میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گلستانِ جوہر میں بلند عمارتوں کا سیلاب، حفاظتی ضوابط نظر انداز

سندھ بلڈنگ، گلستانِ جوہر میں بلند عمارتوں کا سیلاب، حفاظتی ضوابط نظر انداز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

آصف شیخ کے سسٹم میں پلاٹ A-1اور ST-6پر تعمیراتی لاقانونیت جاری
شہری عدم تحفظ کے شکار ،مکینوں کی تحریری شکایات بے اثر، ذمہ داران خاموش

گلستانِ جوہر بلاک 1میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کے معاملے نے ایک بار پھر شہری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے ۔ علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ آصف شیخ کے مافیائی سسٹم میں بعض تعمیراتی منصوبوں کو غیر معمولی رعایتیں دی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں قوانین اور حفاظتی تقاضوں کو پسِ پشت ڈالا جا رہا ہے ۔مکینوں کے مطابق بلاک 1کے پلاٹ نمبر A-1اور ST-6پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں میں بنیادی حفاظتی انتظامات کا فقدان ہے ۔ تعمیراتی مقامات پر حفاظتی جال، عارضی باڑھ، ملبہ گرنے سے بچاؤ کے اقدامات اور دیگر لازمی حفاظتی تقاضے نظر نہیں آتے ، جاری تعمیرات میں ہنگامی اخراج اور فائر سیفٹی سسٹم کی بھی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں ۔جس سے اطراف کی آبادی اور راہگیروں کو ممکنہ خطرات لاحق ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس صورتحال کے خلاف متعدد بار تحریری درخواستیں اور شکایات متعلقہ اتھارٹی کو جمع کرائیں، تاہم تاحال کسی قسم کی مؤثر کارروائی یا معائنہ عمل میں نہیں لایا گیا۔ شہریوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ تعمیراتی منصوبوں کا فوری نوٹس لیا جائے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے اتھارٹی سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں