دھمکیاں مل رہی ہیں،پروین رند کا حکومت سی سیکیورٹی کا مطالبہ
ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ میں مبینہ تشدد کا شکار ہونے والی نرسنگ ہائوس افسر پروین رند نے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔پروین رند نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں، وہ محفوظ نہیں، سیکیورٹی دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے، وہ منگل کو عدالت میں پیش ہوں گی۔پروین رند نے یہ بھی کہا کہ ملزمان آزاد گھوم رہے اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، ملزمان کی حمایت کی جارہی ہے تاکہ وہ بھاگ سکیں یا چھپ جائیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ہراسمنٹ کی شکار بچیوں کی حمایت کی جائے۔