میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میر رضا قتل کیس، جے آئی ٹی نے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کی اجازت مانگ لی

میر رضا قتل کیس، جے آئی ٹی نے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کی اجازت مانگ لی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۰ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے اور احمد بھاردے،عبداللہ بھاردے سمیت مقتول سے منسلک افراد کے مالی معاملات کی چھان بین کے لیے عدالت میں درخواست دائر

———————

نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے اور بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی اجازت کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔عدالت نے درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی احمد بھاردے، عبداللہ بھاردے اور میر رضا کے ساتھ منسلک رہنے والے دیگر افراد کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ اداروں اور بینکوں کو تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ مشکوک افراد کے مالی معاملات کا جائزہ لیا جاسکے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی لاش رواں سال 29 جولائی کو گلستان جوہر سے ملی تھی، جس کے بعد قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں