میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھنے کا اعلان

حکومت کاایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارنے خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے قیام کے لیے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات کے فروغ اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے، اسی لیے پاکستان تعمیری اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ نائب وزیراعظم نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران امریکا سہولت کاری کے عمل سے متعلق پاکستان کا مؤقف صرف وہی تصور کیا جائے گا جو سرکاری ذرائع سے جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم پاکستانی حکام یا ذرائع سے منسوب بیانات، خواہ وہ پرنٹ میڈیا میں ہوں یا سوشل میڈیا پر، پاکستان کے سرکاری مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔ اسحاق ڈار نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں اور صرف سرکاری بیانات کو بنیاد بنا کر خبریں نشر کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں