میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اب بھنگ سے ملک کی معیشت ٹھیک کرینگے، سعید غنی

عمران خان اب بھنگ سے ملک کی معیشت ٹھیک کرینگے، سعید غنی

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھنگ سے ملک کی معیشت ٹھیک کرینگے۔اسد عمر اور علی زیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ تاریخ بتائے گی کہ نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم کو اقتدار میں لایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر اور علی زیدی نے سندھ کے مسترد ٹولے کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس معاشیات کے ماہر ہیں مگر نکلے سب کرپشن کے ماہر۔سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھنگ سے ملک کی معیشت ٹھیک کرینگے ، نام نہاد صحت کارڈ 450 ارب روپے کا قومی خزانے پر ڈاکا ہے ، عمران خان اپنے اسپتال کی خاطر سرکاری اسپتالوں کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 450 ارب روپے سے ملک بھر پچاس جدید بڑے سرکاری اسپتال بن سکتے ہیں ، عمران خان چھوٹی موٹی چوری نہیں اربوں کا ڈاکا مارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دیمک کی طرح ملک کی معیشت اور ادارے تباہ کر رہے ہیں ، 27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ نالائق وزیراعظم کو گھر کا راستہ دکھائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں